دنیا میں طرح طرح کے لوگ اور چرند و پرند بستے ہیں، تو طرح طرح کے رواج بھی موجود ہیں۔ کئی ممالک کے رواج تو ایسے ہیں جس کے بارے میں جان کر حیرانی ہوتی ہے۔ ایسا ہی ایک ملک برونیئی ہے جہاں لوگوں کا مزاج بھی دیگر ممالک سے بہت مختلف ہے اور رواج بھی۔ یہاں ایک رواج ہے گھر کی دیوار پر بیوی کی تصویر ٹانگنے کا۔ یعنی اگر کسی کی شادی ہوتی ہے تو وہ اپنی بیوی کی تصویر اپنے کمرے میں دیوار پر ضرور لگاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایسا نہ کرنے والے کے خلاف کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔
برونیئی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہاں بیوی کی تصویر دیوار پر ٹانگنے کا رواج کافی قدیم ہے۔ سبھی اس رواج پر بخوشی عمل کرتے ہیں۔ کئی کمروں میں تو ایک سے زیادہ تصویر لگی ہوتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس شخص کی کئی بیویاں ہیں۔ کچھ گھروں میں دیوار پر برونیئی کے سلطان کی تصویر بھی لگی ہوئی مل جائے گی۔
برونیئی کے بارے میں آپ کو یہ جانکاری بھی رکھنی چاہیے کہ اسے یکم جنوری 1984 میں انگریزوں سے آزادی ملی۔ اس مسلم ملک میں اب بھی بادشاہت برقرار ہے اور عوام کی زندگی آرام و آسائش میں گزر رہی ہے۔ برونیئی کے لوگوں کی خاص بات یہ بھی ہے کہ انھیں گھروں سے زیادہ خوبصورت گاڑیاں پسند ہیں۔ یہ اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 1000 لوگوں کے درمیان تقریباً 700 کاریں ہیں۔