تین سال قبل اطالوی فورتھ ڈویژن میں کھیلنے والے جونیئر میسیاس کے بہترین ہیڈر کی بدولت ’اے سی میلان‘ کی ’یو ای ایف اے چمپئنز لیگ‘ کے ناک آؤٹ میں پہنچنے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ میسیاس کے ذریعہ 87ویں منٹ میں کیے گئے واحد گول کی بدولت میلان نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو 0-1 سے شکست دی۔
30 سالہ جونیئر میسیاس کے اس بہترین گول نے ان کو سرخیوں میں لا دیا ہے۔ دراصل اس گول کے بعد ان کی نجی زندگی کی دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے جو انتہائی دلچسپ ہے۔ چمپئنز لیگ تک کے ان کے سفر کے بارے میں کم ہی لوگ واقف ہیں، لیکن اب باتیں تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہیں۔ جونیئر میسیاس 3 سال پہلے اٹلی کی لیگ کے چوتھے ڈویژن میں کھیل رہے تھے۔ وہ amateur لیول سطح پر کھیلنے کے ساتھ ہی ریفریجریٹر اور دیگر گھریلو آلات کے ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کرنے کے لیے برازیل سے اٹلی گئے تھے۔ اپنی اس جدوجہد بھری زندگی میں انہوں نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے اور جب انہیں بہترین مظاہرہ کرنے کا موقع ملا تو اپنی ٹیم کو مایوس نہیں کیا۔
میسیاس نے امیزن پرائم ویڈیو اٹالیہ کو بتایا کہ ’’میں اپنی کارکردگی اور جیت سے بہت خوش ہوں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم زندہ ہیں، لیکن ابھی بہت کام کیا جانا باقی ہے۔ میں اپنے مووس کو فالو کرتا رہا اور جیسے ہی گیند راستے میں آئی میں پُرسکون رہا۔ جب آپ پُرسکون رہتے ہیں تو بڑا کام کر سکتے ہیں۔‘‘