سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد صدمے سے نکلنے کی کوشش کر رہی شہناز گل بہت دنوں بعد مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔ وہ یتیم بچوں سے ملاقات کرنے یتیم خانہ پہنچیں تھیں۔ شہناز نے بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے قیمتی وقت گزارا۔ اس دوران ان کے چہرے پر مسکراہٹ بھی نظر ٓئی جس سے ان کے مداحوں کو کافی سکون ملا ہے۔ شہناز نے یتیم بچوں سے گلے مل کر ان کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔ اس موقع پر شہناز کے والد ان کے ساتھ موجود تھے۔
شہناز گل دھیرے دھیرے غم سے باہر نکل کر عوامی زندگی میں واپسی کی کوشش کر رہی ہیں۔ یتیم خانہ میں بچوں سے ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ شہناز کے والد بھی ہر قدم پر ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ شہناز کے کافی دنوں بعد پبلک پلیٹ فارم پر آنے سے ان کے فینس بھی خوش ہیں۔
واضح ہو کہ سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کے صدمے میں شہناز گل پوری طرح ٹوٹ گئی تھیں۔ شہناز نے اپنے پروفیشنل کام سے بریک لے کر گھر سے باہر نکلنا بھی چھوڑ دیا تھا۔ حالانکہ شہناز گل کچھ دنوں پہلے فلم ’حوصلہ رکھ‘ کے پروموشن کے دوران نظر آئی تھیں لیکن وہ اس موقع پر بھی کم ہی دکھائی پڑیں۔ شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کی ’بگ باس‘ میں شرکت کے دوران کافی اچھی بونڈنگ ہوگئی تھی اور دونوں ایک دوسرے سے کافی محبت کرنے لگے تھے۔ لیکن سدھارتھ کی اچانک موت نے شہناز کی زندگی میں ایک خلا پیدا کر دیا۔