نئی فلم ’اسپائیڈر مَین – نو وے ہوم‘ کا جنون ان دنوں پوری دنیا میں چھایا ہوا ہے۔ ہندوستان میں بھی اس فلم کو لے کر لوگوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ تک نہیں ہو پا رہی ہے۔ عام لوگوں کی تو چھوڑیے مشہور ہستیوں کو بھی اس کی ٹکٹ حاصل کرنے میں مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔ اسی سلسلے میں شلپا شیٹی کا ’اسپائیڈر مَین‘ سے ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ٹکٹ کے لیے منتیں کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں شلپا شیٹی ’اسپائیڈر مَین – نو وے ہوم‘ کی ٹکٹ بک کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اسی دوران ان کی ملاقات اسپائیڈر مَین سے ہو جاتی ہے۔ وہ اسپائیڈر مَین سے ٹکٹ مانگتی ہیں لیکن وہ انہیں منع کر دیتا ہے۔ اس کے بعد شلپا طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر کے اسپائیڈر مَین سے ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن کامیاب نہیں ہو پاتیں۔ شلپا اور اسپائیڈر مَین کی اس دلچسپ ملاقات کو لوگ کافی پسند کر رہے ہیں۔
شلپا شیٹی نے فلم کی ٹکٹ کے لیے ایک پوسٹ بھی کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے ’’بڑی پاور کے ساتھ بڑی ذمہ داری آتی ہے۔ اسپائیڈی اور یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ مجھے ٹکٹ دلائیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ میرے لیے گھر کا کوئی راستہ نہ ہو کیونکہ میں انہیں ویب پر نہیں ڈھونڈ سکی۔‘‘ یہ فلم ہندوستانی سنیما گھروں میں تو ریلیز ہو چکی ہے، لیکن امریکہ میں 17 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔