مشہور اداکار پنکج ترپاٹھی کے شیدائیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ناظرین کے ذریعہ بے حد پسند کیے گئے کورٹ روم ڈرامہ ویب شو ’کریمنل جسٹس‘ کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’کریمنل جسٹس‘ کا تیسرا سیزن سال کے آخر تک لوگوں کے درمیان دستک دے گا۔
واضح ہو کہ ’کریمنل جسٹس‘ میں پنکج ترپاٹھی کے ذریعہ ادا کیے گئے مادھو مشرا کے کردار کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا اور انہیں اس کے اگلے سیزن کا بے صبری سے انتظار ہے۔ تیسرے سیزن کی بات کریں تو اس کی شوٹنگ بڑے پیمانے پر ہونے والی ہے۔ اس میں فرنچائزی کے نئے اور پرانے کرداروں کا سنگم ہوگا، جو نئی کہانی میں ایک ساتھ لوگوں کو اپنی اداکاری سے محظوظ کریں گے۔
پنکج ترپاٹھی نے جنوری کے پہلے ہفتہ سے ممبئی میں ’کریمنل جسٹس‘ کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ شروع کی ہے۔ ذرائع کے مطابق’کریمنل جسٹس‘ ہمیشہ سے پنکج ترپاٹھی کے بہت قریب رہی ہے۔ 2019 میں آئے اس کے پہلے سیزن کو لوگوں کی طرف سے اچھا رد عمل ملا تھا۔ پنکج ترپاٹھی نے ’مادھو مشرا‘ کا کردار ادا کیا تھا جو ہر حالت میں سچ کا ساتھ دیتا ہے اور سماج کے کمزور طبقہ کی ترقی اور حمایت میں یقین کرتا ہے۔ ’کریمنل جسٹس-3‘ کی ہدایت کاری کا ذمہ روہن سپی سنبھال رہے ہیں جو کہ پنکج ترپاٹھی کے اپلاز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنے گی اور 2022 کے آخر تک ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوگی۔