مرد اور عورت دونوں کی ہی زندگی میں طلاق کا فیصلہ ایک مشکل ترین امر ہوتا ہے۔ ایسے میں تین بھائیوں کا اپنی بیویوں کو ایک ساتھ طلاق دینا حیرت انگیز ہے۔ معاملہ الجیریا کا ہے جہاں تین بھائیوں نے اپنی اپنی بیویوں کو طلاق دینے کا اعلان محض ایک-ایک منٹ کے اندر لے لیا۔ تینوں بھائی اپنی بیویوں سے اس لیے ناراض تھے کیونکہ وہ ان کی ضعیف اور بیمار ماں کی دیکھ بھال نہیں کرتی تھیں۔
اس تعلق سے ’گلف نیوز‘ میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں بھائیوں کی بیوی اپنی ساس کی دیکھ بھال نہیں کرتی تھیں۔ حتیٰ کہ ان کے کھانے پینے کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا تھا۔ ایک دن جب تینوں بھائی کام سے واپس گھر لوٹے تو دیکھا کہ پڑوسی کی ایک خاتون ان کی بیمار ماں کو نہلا رہی ہے۔ تینوں کی ہی بیویاں اس وقت وہاں موجود نہیں تھیں۔ ماں کی حالت دیکھ کر تینوں بھائی مشتعل ہو گئے۔ انھوں نے اپنی اپنی بیویوں کو بلایا اور ایک منٹ کے اندر ہی تینوں نے طلاق دے کر اپنی شادی کو ختم کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق بیمار ماں کی دیکھ بھال اس کی بیٹی کرتی تھی۔ وہ ہفتہ میں دو بار اس سے ملنے آتی تھی اور نہلاتی تھی۔ پھر جب اس کے شوہر میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو ماں کے پاس نہیں آ پا رہی تھی۔ تینوں بیٹوں نے اپنی بیویوں سے کہا تھا کہ بہن کے آنے تک ماں کی خدمت کرے، لیکن انھوں نے انکار کر دیا۔