مؤرخہ 15 شعبان المعظم 1443ھ بمطابق 19 مارچ 2022ء صبح 9 بجے مدرسہ تحفیظ القرآن بابوآن وارڈ نمبر 2، بسمتیہ، ارریہ، بہار کے ہال میں مسابقہ حفظ قرآن مجید 2022ء منعقد ہوا۔ اس کی صدارت حضرت مولانا عارف حسین قاسمی (سرپرست ادارہ ھٰذا) و نائب شیخ الحدیث مدرسہ اسلامیہ لطیفیہ تعلیم القرآن سردار شہر راجستھان نے کی۔ سرپرستی قاضی مجیب الرحمٰن قاسمی نے کی۔ مسابقہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے قاری عبادہ، استاذ مدرسہ ھٰذا نے کیا۔ بعدہٗ نعت نبیؐ قاری ارکان، مدرسہ ھٰذا نے پیش کیا۔ پروگرام کی قیادت بانیٔ ادارہ و ڈائریکٹر القرآن اکیڈمی، نئی دہلی حضرت مولانا اکرام الحق قاسمی نے کی۔ مسابقہ کے مہمان خصوصی مولانا خلیل الرحمٰن قاسمی، مولانا حضرت سلفی، مولانا و مفتی عبدالوارث قاسمی رہے۔
مسابقہ دو فروعات پر مشتمل رہا۔ فرع اول دس پارہ اور فرع ثانی پانچ پارہ۔ دونوں فروعات میں 8-8 طلباء شریک ہوئے۔ فرع اوّل میں اسحاق اسرائیل، عمران عبداللہ، محمد ایوب فیروز، سلمان مختار، شبان صدیق، افضل لقمان، امام الدین اور امجد اقبال نے شرکت کی جن میں اول پوزیشن محمد ایوب فیروز، دوم پوزیشن امجد اقبال اور سوم پوزیشن سلمان ممتاز کو حاصل ہوا۔ فرع ثانی میں اکرم عبداللطیف، عبیدالرحمٰن صغیر، عبیداللہ یوسف، نویدالحسن محمد عامل، دانش سعیدالرحمٰن، محمد عابد شریف، سعیدالرحمٰن ثناء اللہ اور محمد ریحان احسان شریک ہوئے۔ ان میں اول پوزیشن محمد اکرم عبداللطیف، دوم پوزیشن دانش سعیدالرحمٰن اور سوم پوزیشن نویدالحسن محمد عامل نے حاصل کی۔ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے بالترتیب 1100، 700 اور 500 روپے نقد انعام دیے گئے۔