رمضان المبارک میں اسلامی تاریخ کے کئی ایسے واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے اس مہینے کی اہمیت مزید بڑھ گئی۔ آئیے کچھ واقعات پر ڈالتے ہیں سرسری نظر۔
- 10 رمضان المبارک کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ اور اسلام قبول کرنے والی پہلی خاتون حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات ہوئی۔ انہوں نے رمضان میں ہی اسلام قبول کیا تھا۔
- 15 رمضان المبارک کو حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی۔
- 17 رمضان المبارک کو ام المومنین حضرت عائشہ کی وفات ہوئی۔
- 17 رمضان المبارک کو کفر اور اسلام کے درمیان پہلی جنگ (غزوہ بدر) ہوئی۔ یہ اسلامی تاریخ کا فیصلہ کن مرحلہ تھا جس میں 313 مسلمانوں پر مشتمل لشکر نے اپنی تعداد اور اسلحہ کے لحاظ سے کہیں زیادہ کفار کے لشکر کو شکست فاش دی۔
- دنیا کو حیرت میں مبتلا کر دینے والا فتح مکہ کا واقعہ 10 رمضان المبارک 8 ہجری میں پیش آیا جس نے آگے چل کر دنیا کی تہذیب و تمدن پر نمایاں اثرات مرتب کر کے اسلامی طرزِ حکومت کی بنیاد رکھی۔ یہ واقعہ بعض مورخین کے مطابق 17 رمضان کو پیش آیا اور بعض کے مطابق 20 رمضان کو۔
- 18 رمضان المبارک کو اللہ نے حضرت داؤدؑ پر زبور نازل فرمائی۔
- 19 رمضان المبارک کو حضرت سیدنا علی شیر خدا رضی اللہ عنہ پر قاتلانہ حملہ ہوا اور 21 رمضان المبارک کو آپ کی شہادت ہوئی۔
- رمضان المبارک کی 3 تاریخ کو آغوش نبوت کی پروردہ خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا وصال پر ملال ہوا۔