ألف اسلامی دعوہ ٹیم نے گزشتہ رمضان المبارک کی طرح اس بار بھی ’اسلامی کوئز مقابلہ‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس مرتبہ اسلامی کوئز مقابلہ پانچ زبانوں میں ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں۔ یہ پانچ زبان ہیں انگریزی رومن، اردو، ہندی، بنگلہ اور کنڑ۔ اس مقابلے میں شامل ہونے کے لیے نہ ہی عمر کی کوئی قید ہے اور نہ ہی جنس کی۔ حتیٰ کہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں موجود افراد ’ألف اسلامی ایپ‘ ڈاؤن لوڈ کر اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں: https://play.google.com/store/apps/details?id=alif.amssoftech.com
اس مقابلے کا آغاز 22 اپریل 2022 سے ہوگا جو یکم مئی 2022 کو ختم ہوگا۔ 10 دنوں پر مشتمل اس اسلامی کوئز مقابلہ مین ’ألف اسلامی دعوہ‘ ایپلی کیشن کے ذریعہ ہی شرکت ہو سکے گی۔ علاوہ ازیں نیچے دیے جا رہے کسی ایک واٹس ایپ گروپ کو بھی جوائن کرنا ہوگا تاکہ اسلامی کوئز مقابلہ سے متعلق تمام تفاصیل آپ تک پہنچ سکے۔ واٹس ایپ گروپس کے لنکس یہ ہیں:
گروپ 01 :
https://chat.whatsapp.com/G6MLd51BekkJERrxXFFQ1N
گروپ 02 :
https://chat.whatsapp.com/CABKPE0ad1i7E1XvTwExpv
گروپ 03 :
https://chat.whatsapp.com/CABKPE0ad1i7E1XvTwExpv
گروپ 04 :
https://chat.whatsapp.com/JcC5gBnC8QS7RwPFk844rH
گروپ 05 :
https://chat.whatsapp.com/LhkGvxsbx7MJ1AIta5eQbG
اسلامی کوئز مقابلے کے تحت روزانہ ایک ویڈیو دکھائی جائے گی اور جواب اسی کے مطابق آپ کو دینا ہوگا۔ مقابلے کے آخر میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے 10 افراد کو انعامات دیے جائیں گے۔ ألف اسلامی دعوہ ٹیم کا کہنا ہے کہ سبھی واٹس ایپ گروپ پر اسلامی کوئز مقابلے سے متعلق جانکاریاں شیئر کی جائیں گی۔