یکم جون سے ملک کے سب سے بڑے سرکاری بینک ایس بی آئی سے ’ہوم لون‘ لینے والوں کی ای ایم آئی مہنگی ہونے والی ہے۔ اگر آپ نیا آشیانہ خریدنے کے لیے ایس بی آئی سے ہوم لون لیں گے تو پہلے کے مقابلے زیادہ شرح سود ادا کرنا ہوگا۔
آپ کے پاس گاڑی ہے تو زیادہ خرچ برداشت کرنے کے لیے تیار رہیے۔ ایسا اس لیے کیونکہ یکم جون سے ’تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس‘ کے پریمیم میں اضافہ ہونے والا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یکم جون 2022 سے دوسرے فیز میں مزید کچھ اضلاع میں گولڈ ہال مارکنگ نافذ ہونے جا رہا ہے۔ 32 نئے اضلاع جوڑے جانے کے بعد اب مجموعی طور پر 288 اضلاع میں 14، 18، 20، 22، 23 اور 24 کیریٹ سونے کے زیورات ہال مارکنگ کے ساتھ فروخت ہوں گے۔
ایکسس بینک نے سیمی اَربن (جزوی شہری) اور دیہی علاقوں کے سیونگ اکاؤنٹس میں کم از کم بیلنس رکھنے کی حد کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جو یکم جون سے نافذ ہو رہا ہے۔ ایزی سیونگ اور سیلری پروگرام والے اکاؤنٹس کے لیے کم از کم اکاؤنٹ بیلنس رکھنے کی حد کو 15000 روپے سے 25000 روپے کر دیا گیا ہے۔
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک نے کہا ہے کہ اب آدھار انیبلڈ پیمنٹ سسٹم (اے ای پی ایس) کے لیے ادائیگی کرنی ہوگی۔ ضابطوں کے تحت ہر مہینے تین اے ای پی ایس لین-دین مفت ہوگی۔ اس کے بعد ہر نقد نکاسی یا جمع کرنے پر 20 روپے اور جی ایس ٹی دینا ہوگا۔