سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے بارہویں اور دسویں بورڈ کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی رابعہ گرلس پبلک اسکول کا بارہویں جماعت کا ریزلٹ صد فیصد رہا۔ اسکولی ذرائع کے مطابق تینوں اسٹریم (ہیومینیٹیز، سائنس اور کامرس) کا شاندار نتیجہ برآمد ہوا ہے۔ ہیومینیٹیز اسٹریم میں ھِدیٰ اسمٰعیل (96.8 فیصد) نے سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ انھوں نے انگلش میں87، جغرافیہ، پولیٹیکل سائنس اور آئی پی میں 99، اور ہوم سائنس میں 100 نمبر حاصل کیے ہیں۔ سائنس اسٹریم کی ٹاپر بشریٰ خان (94.4 فیصد) رہیں، جبکہ کامرس اسٹریم میں ایرش (92.4 فیصد) نے ٹاپ کیا۔
اسکول ٹاپرس میں ھِدیٰ اسمٰعیل (ہیومنیٹیزاسٹریم) نے 96.8 فیصد نمبر حاصل کر کے اوّل مقام حاصل کیا۔ دوسرے مقام پر ہیومینیٹیز اسٹریم کی ہی علما شمیم رہیں۔ انھوں نے 94.8 فیصد نمبر حاصل کیے۔ بشریٰ خاں (سائنس اسٹریم) کو تیسرا مقام حاصل ہوا جنھوں نے 94.4 فیصد نمبر حاصل کیے۔ اس مرتبہ رابعہ گرلس پبلک اسکول کی 21 طالبات نے 90 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ 50 طالبات نے پانچوں مضامین میں ڈسٹنکشن (75 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر)حاصل کی۔ قابل ذکر یہ ہے کہ اسکول کی تمام طالبات نے 60 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔
اسکولی طالبات کی بہترین کارکردگی سے ان کے اساتذہ اور سرپرست کافی خوش ہیں۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل نے تمام طالبات اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ خاص طور سے ہوم سائنس کی ٹیچر محترمہ زینوبیہ صدیقی کو مبارکباد پیش کی۔