پی ایم مودی کی ماں ہیرابین کا 100 سال کی عمر میں 30 دسمبر کی صبح تقریباً 3.30 بجے انتقال ہو گیا۔ اس اندوہناک خبر کے سامنے آتے ہی تعزیت کا ایک دراز سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی (ایم ای پی) کی قومی صدر ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے بھی اس خبر پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی ماں ہیرابا کی 100 سالوں کی جدوجہد بھری زندگی ہندوستانی اقدار کی علامت ہے۔ میں اس پاکیزہ روح کے سکون کے لیے دعا کرتی ہوں اور غمزدہ فیملی کے تئیں میری ہمدردی ہے۔‘‘

ایم ای پی کی طرف سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’پی ایم مودی کی والدہ محترمہ ہیرابین مودی جی کے انتقال پر دلی تعزیتی۔ وہ عاجزی اور سادگی کی علامت تھیں۔ مہیلا امپاورمنٹ پارٹی غم کے اس لمحہ میں وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہے اور مرحومہ کی روح کے ابدی سکون کے لیے دعا کرتی ہے۔‘‘

دوسری طرف ’نریندر مودی ریسرچ سنٹر‘ کے چیئرمین جسیم محمد نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’پی ایم مودی کی والدہ محترمہ ان کے لیے ترغیب کا ذریعہ تھیں۔ ہیرا با مودی جی کے انتقال پر نریندر مودی ریسرچ سنٹر کے ایگزیکٹیو بورڈ کی طرف سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ماں ایک شخص کی زندگی کی پہلی دوست اور استاد ہوتی ہے، جس سے محروم ہونے کا غم بلاشبہ دنیا کا سب سے بڑا غم ہے۔‘‘