امریکہ کے تیز گیندباز علی خان نے منگل کے روز اپنے وَنڈے کیریر کی بہترین کارکردگی پیش کر ملک کے لیے عالمی کپ کی راہ آسان بنا دی۔ 2020 میں آئی پی ایل (کولکاتا نائٹ رائیڈرس) کا حصہ بن کر پہلے امریکی کھلاڑی ہونے کا تمغہ حاصل کرنے والے علی خان اس مرتبہ جرسی ٹیم کے خلاف دھاردار گیندبازی کر سرخرو ہوئے ہیں۔ انھوں نے 9.4 اوور کی اپنی گیندبازی کے دوران 32 رن دے کر 7 وکٹ لیے۔ یہ کارکردگی کسی بھی ایسو سی ایٹ ملک کے گیندباز کے لیے دوسری بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے بہتر مظاہرہ افغانستان کے مایہ ناز اسپن گیندباز راشد خان نے 2017 میں کیا تھا جب انھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 18 رن پر 7 وکٹ لیے تھے۔ پھر کچھ ہی ہفتہ بعد افغانستان کو ایسو سی ایٹ نیشن سے ٹیسٹ نیشن کا درجہ مل گیا تھا۔
غور طلب ہے کہ عالمی کپ کوالیفائر مقابلہ زمبابوے میں جون-جولائی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کی سرفہرست 2 ٹیمیں عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ جرسی کے خلاف جیت کے بعد امریکہ اس ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ جرسی نے امریکہ کو 232 رنوں کا ہدف دیا تھا لیکن علی خان نے شروعات میں ہی جرسی کے بلے بازوں کی کمر توڑ دی۔ پہلے 3 اوور میں ہی علی نے محض 7 رن دے کر 5 وکٹ لے لیے تھے۔ بعد میں علی کو مزید 2 وکٹ حاصل ہوئے۔ اب امریکہ پُرامید ہے کہ علی زمبابوے میں بھی اپنی بہترین کارکردگی جاری رکھیں گے۔