ہریانہ کی مشہور و معروف ڈانسر سپنا چودھری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں ایک تالاب میں تقریباً درجن بھر بھینس موجود ہیں۔ ویڈیو میں سپنا خود ایک کنارے پر بیٹھی ہوئی بھینسوں کو بلاتی نظر آ رہی ہیں، لیکن دوسری طرف ان کے شوہر بھی بھینسوں کو اپنی جانب بلا رہے ہیں۔ سپنا کی طرف تو کوئی بھینس نہیں جاتا، لیکن ان کے شوہر ویر ساہو کی طرف چند ایک بھینسیں پہنچتی ہیں۔ ویڈیو میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوتا ہے کہ ویر ساہو تھوڑا تھوڑا پانی ہاتھوں میں لے کر بھینس کا چہرہ صاف کرتے ہیں۔ نہ ہی وہ پانی میں اترتے ہیں، اور نہ ہی بھینسوں کی ٹھیک طرح نہلاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس ویڈیو میں سپنا چودھری تھوڑی تھوڑی دیر پر کچھ تبصرہ کرتی ہوئی بھی دیکھی جا رہی ہیں۔

https://www.instagram.com/tv/CTMIDk6A_Z4/?utm_source=ig_web_copy_link

انسٹاگرام پر تقریباً ساڑھے چار منٹ کی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سپنا چودھری نے کیپشن لکھا ہے ’’ملیے ہماری فیملی سے‘‘۔ ویڈیو میں وہ انتہائی خوش نظر آتی ہیں اور سپنا چودھری کے شیدائی اس ویڈیو کو دیکھ کر کافی خوش ہیں اور کچھ کا کہنا ہے کہ دیسی انداز میں سپنا چودھری اور ان کے شوہر کو دیکھنا کافی اچھا لگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ سپنا نے 2020 میں ویر سے شادی کی تھی اور اکتوبر 2020 میں انھوں نے ایک بچے کو جنم دیا۔ سپنا سوشل میڈیا پر اپنی اور فیملی کی تصویریں پوسٹ کرتی رہتی ہیں جنھیں ان کے شیدائی خوب پسند بھی کرتے ہیں۔