اردو نیوز ایپ اور ویب سائٹ ’خبریں 250 الفاظ میں‘ (250 Words News) نے بہت کم وقت میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کر لی ہے۔ یہ خبروں کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کی دوسری کوئی نظیر نہیں ملتی۔ ایک سال قبل اس کا اجرا عمل میں آیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ نیوز ایپ مقبول عام ہو گئی۔ میں اس کے نگراں عزیزم تنویر احمد صاحب کو صمیم قلب سے مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی محنت کو سلام بھی کرتا ہوں۔ وہ جو بھی کام کرتے ہیں بڑی دلسوزی سے کرتے ہیں۔

اس نیوز ایپ اور ویب سائٹ کی بیشتر خبریں بالکل الگ اور یگانہ ہوتی ہیں۔ مختصر اور جامع انداز میں خبروں کی خوبصورت پیشکش پڑھنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ اردو اخبارات میں خبریں تو ہوتی ہیں لیکن غیر ضروری خبروں کی اشاعت سے طبیعت بوجھل ہو جاتی ہے۔ اس کمی کو ’خبریں 250 الفاظ میں‘ نے دور کر دیا ہے۔ دل چاہتا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر زیادہ سے زیادہ خبریں پڑھنے کو ملیں۔

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اس نیوز ایپ کی مختصر سی دنیا میں بڑی اہم اور نایاب خبریں مل جاتی ہیں۔ خبروں کی طوالت کا شکوہ اور اختصار کی شکایت دونوں سے قارئین محفوظ ہیں۔ اس نیوز ایپ کی خبروں کے حقائق پر انگلی نہیں اٹھائی جا سکتی کیونکہ بہت چھان پھٹک کے بعد خبریں شائع ہوتی ہیں۔ میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ ’خبریں 250 الفاظ میں‘ خبروں کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو سنجیدہ قارئین کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔

(تحریر: ڈاکٹر مشتاق صدف، وزیٹنگ پروفیسر، تاجک نیشنل یونیورسٹی، دوشنبہ، تاجکستان)

نوٹ: خبروں کے بہترین تجربہ کے لیے ’خبریں 250 الفاظ میں‘ نیوز ایپ یہاں کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔