سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں جسے سائنس کلب نامی ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے۔ اس میں دکھایا جا رہا ہے کہ ایک بس کس طرح ندی میں بھی اسٹیمر کی طرح چل سکتی ہے۔ بس میں کئی مسافر سوار نظر آ رہے ہیں اور سڑک سے ندی میں اتر کر یہ بس تیرنے لگتی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن لگایا گیا ہے ’فیوچر ٹیکنالوجی‘۔ یعنی آنے والے وقت میں اس طرح کی بسیں آپ کو دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں یہ ویڈیو…