پورے ملک میں ’سری ولّی‘ گانے کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اس گانے پر مسلسل نئے نئے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ اب حال ہی میں ایک شخص نے اپنا ہنر دکھاتے ہوئے ’سری ولّی‘ گانے کو پانچ الگ الگ زبانوں میں ایک ہی روانی کے ساتھ گا کر سبھی کا دل جیت لیا ہے۔ لوگ بھی ان کے اس ہنر سے کافی حیران ہیں اور ان کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص سب سے پہلے تیلگو زبان میں ’سری ولّی‘ کے دو لائن کو گاتا ہے، پھر وہ سیدھے تمل زبان میں شفٹ ہو کر اس گانے کو لگتا ہے، پھر وہ ہندی، ملیالم اور کنڑ زبان میں گاتے ہوئے اس گانے کا اختتام کرتا ہے۔ اس ہونہار شخص کے ذریعہ گایا گیا 5 زبانوں میں سری ولّی گانے کا یہ ورژن کافی شاندار ہے اور اس کی سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو کو دیپانشو کابرا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’پشپا دی رائز فلم کا سری ولّی نغمہ 5 الگ الگ زبانوں میں۔ ہنرمند گلوکار کے ذریعہ فنکارانہ پیشکش۔ ضرور سنیں۔‘‘ پشپا کے ’سری ولی‘ گانے کو مسلسل کچھ نئے انداز میں پیش کر کے لوگوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملک میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا کے عوام الناس تک پہنچنے سے چھوٹے چھوٹے علاقوں سے بھی ہنرمند لوگوں کے فن ہمارے سامنے آتے جا رہے ہیں۔