مدرسہ فیضان رحیمی میں 27 ستمبر کی صبح 11 بجے شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے طلباء کے والدین کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں مدرسہ کے ذمہ داران اور شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اس کی صدارت مدرسہ کے مہتمم الحاج مولانا عبدالرشید مظاہری نے کی۔ ابتدا میں ڈاکٹر محمد سلیم قاسمی (ایڈمنسٹریٹر، شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، دہلی زون) نے میٹنگ کے اغراض و مقاصد پر مفصل روشنی ڈالی اور مدرسہ پلس پروگرام کی اہمیت و افادیت کو بتایا۔

شاہین گروپ کے سینٹر ہیڈ ڈاکٹر شاہ نواز حیدر شمسی نے میٹنگ کے تعلق سے چند اہم قرار داد پیش کیے۔ اس میں گرد و نواح کی آبادی میں شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے مدرسہ پلس پروگرام کی ماحول سازی، تعلیمی بیداری، طلباء کے تعلیمی استحکام میں والدین کا کردار، کورس کے ارتقاء میں ان کا تعاون کا ذکر خصوصی طور پر شامل تھا۔ صدر محفل حضرت مولانا عبد الرشید مظاہری نے اپنے کلیدی گفتگو میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم کی اہمیت اور موجودہ وقت میں اس کے تقاضے پر سیر حاصل گفتگو کی۔

اخیر میں مولانا سلیم قاسمی کی دعا پر اس میٹنگ کا اختتام ہوا۔ میٹنگ میں استاذ مدرسہ فیضان رحیمی اور شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے استاذ ماسٹر شاہ رخ خان، ماسٹر قاری جنید اور ماسٹر قاری داؤد کے علاوہ طلبا کے والدین نثار احمد، محمد صابر، محمد انعام، عبدالرحمن، سلیمان، علی شیر، مصطفیٰ، سلمان، ذاکر حسین، اسرار، محمد حافظ عارف وغیرہ نے شرکت کی۔