انسان تو اپنے کرتب سے دنیا کو حیران کرتے ہی ہیں، چرند و پرند بھی کئی بار ایسے کرتب دکھاتے ہیں کہ لوگ دیکھتے رہ جائیں۔ کچھ ایسا ہی نظارہ سوشل نیٹورکنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پوسٹ ایک ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دو ہنسوں کے جوڑے کرتب کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان ہنسوں کا نظارہ دیکھ کر آپ حیران ہوئے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔