سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کتے کے بچے کی ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں کتے کا بچہ خرگوش کی نقل اتارتا نظر آ رہا ہے۔ اس کے چلنے کے انداز سے یکبارگی ایسا لگتا ہے جیسے وہ خرگوش ہی ہے۔ اس کے پاس موجود خرگوش بھی کتے کے بچے کے ساتھ مستی کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے دونوں اچھے دوست ہیں اور ساتھ میں کھیل رہے ہیں۔ آپ بھی دیکھیے یہ ویڈیو۔