حیدرآباد: پروفیسر سید فضل اللہ مکرم، صدر شعبہ اردو، یونیورسٹی آف حیدر آباد کی اطلاع کے مطابق شعبہ اردو میں 6 تا 8 فروری 2024، دوپہر 3 بجے بمقام آڈیٹوریم، اسکول آف ہیومانٹیز میں ایک عالیشان سہ روزہ قومی سمینار بعنوان ’اردو ادب کی نشو و نما میں غیر مسلم شعرا کا حصہ‘ منعقد کیا جا رہا ہے۔ سمینار کا افتتاح پروفیسر بی جے راؤ (وائس چانسلر، یونیورسٹی آف حیدر آباد) فرمائیں گے اور اجلاس کی صدارت پروفیسر وی کرشنا (ڈین، اسکول آف ہیومانٹیز) کریں گے۔ پروفیسر سید فضل اللہ مکرم استقبالیہ کلمات پیش کریں گے جبکہ سمینار کنوینر ڈاکٹر نشاط احمد سمینار کے اغراض و مقاصد بیان کریں گے۔

اس تقریب میں کلیدی خطبہ پروفیسر شہزاد انجم (جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی) کے ذریعہ پیش کیا جائے گا۔ 6 فروری کی شام مشاعرہ کا انعقاد بھی عمل میں آئے گا۔ سمینار میں تقریباً 12 تکنیکی اجلاس ہوں گے۔ اس تقریب میں پڑھے گئے منتخب مقالوں کو بعد میں شائع کیا جائے گا۔

اس سہ روزہ قومی سمینار میں ملک بھر سے 50 سے زائد مقالہ نگار شریک ہوں گے۔ ان میں علامہ اعجاز فرخ، پروفیسر مقبول فاروقی، پروفیسر بشیر احمد، پروفسیر مسعود سراج، پروفیسر سید سجاد حسین، رفیق جعفر، پروفیسر مجید بیدار، پروفیسر شوکت حیات، پروفیسر حمید اکبر، پروفیسر ستار ساحر، پروفیسر کے وی نکولن، پروفیسر خواجہ اکرام، پروفیسر آفتاب احمد آفاقی، پروفیسر نجمہ رحمانی، پروفیسر عبدالرب استاد، ڈاکٹر صادقہ نواب سحر، ڈاکٹر معید جاوید، پروفیسر نکہت جہاں، پروفیسر آمنہ تحسین، پروفیسر کیرتی جاولے، ڈاکٹر انوپما کول، ڈاکٹر الطاف انجم، ڈاکٹر چمن لال، مونا ایلزیبتھ وغیرہ شامل ہیں۔