مصروف شیڈول سے پریشان بالی ووڈ ستاروں کو کورونا اور لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی وجہ سے آرام اور تفریح کا کافی وقت ملا ہے۔ اس کا فائدہ فلمی ستارے اپنے اپنے طریقے سے اٹھا رہے ہیں۔ کوئی فارم ہاؤس میں وقت گزار رہا ہے، کوئی گھر کے کاموں میں دلچسپی لے رہا ہے، تو کوئی سوشل میڈیا پر اپنے فینس سے روبرو ہو رہا ہے۔ پرینیتی چوپڑا نے اس چھٹی کا استعمال ایڈونچرس کے لیے کیا ہے۔ وہ ایک ویڈیو میں ’اسکوبا ڈائیونگ‘ کے مزے لیتی نظر آئی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کیے ہیں جس میں وہ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران کرتب دکھا رہی ہیں۔ تصویر کے نیچے پرینیتی نے لکھا ہے ’’وہ جگہ جہاں میں ہوں۔‘‘

اسکوبا ڈائیونگ کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ سرد موسم میں اسکوبا ڈائیونگ کا لطف لے رہیں پرنیتی پر مزاحیہ تبصرے بھی خوب ہو رہے ہیں۔ ایک فین نے لکھا ہے ’’ویسے اتنی سردی میں یہی کام کرنا ضروری ہے کیا؟‘‘ دوسرے نے لکھا ’’پانی گرم ہے کیا… سردی بہت ہے نا۔‘‘ ایک دیگر سوشل میڈیا یوزر نے لکھا ہے ’’پری جل پری‘‘۔

پرینیتی چوپڑا کی تصاویر اور ویڈیو پر کئی سوشل میڈیا صرفین نے دل والی اموجی بنا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اسکوبا ڈائیونگ کرتی ہوئیں پرنیتی چوپڑا کی ویڈیو پر ان کے بھائی شیوانگ نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے ’’اُف!!! اس سیارے پر سب سے اچھی جگہ پانی کے نیچے ہے۔‘‘