سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر 28 اگست کو سراج احمد نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ایسی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں ایک چھوٹی سی مکڑی کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ جالہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے ’’تمام تعریفیں اس مالک کی جس نے اس ننھی سی جان کو اتنا بہترین ہنر دیا۔‘‘ ویڈیو بہت قریب سے بنائی گئی ہے اور آپ کو بھی یقیناً پسند آئے گی۔ اسے آپ بھی دیکھیے اور اپنے دوستوں کو بھی دکھائیے۔