دنیا کے تقریباً سبھی ممالک میں مساجد موجود ہیں۔ یہ مساجد اللہ کے گھر ہیں، چاہے وہ عالیشان ہوں، مٹی کے بنے ہوں، یا پھر پھوس سے تیار کردہ۔ مختلف ممالک میں موجود تاریخی اور عظیم الشان مساجد کا تذکرہ اکثر اخبارات و رسائل اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ہوتا رہتا ہے۔ لیکن چھوٹے قصبوں، گاؤں، شہروں کی گلیوں میں ایسے کئی چھوٹے-بڑے مساجد ہیں جن سے لوگ ناواقف ہیں۔ ’خبریں 250 الفاظ میں‘ کے ذریعہ ہم ایسے مساجد کا تعارف کرانا چاہتے ہیں تاکہ ان کی تاریخی اہمیت دور-دور تک ظاہر ہو سکے۔

’اللہ کا گھر‘ کے نام سے یہ سلسلہ آئندہ جمعہ یعنی 7 جنوری سے شروع ہوگا۔ اسلام کی پہلی مسجد یعنی مسجد قباء سے اس سلسلہ کا آغاز ہوگا، اور اس کے بعد ہندوستان کی چھوٹی بڑی مساجد کا احاطہ کرنے کی کوشش ہوگی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ’اللہ کا گھر‘ آپ قارئین کے لیے مختص ہے۔ یعنی آپ اپنے علاقوں کی مساجد پر 300-250 الفاظ پر مبنی مضمون ہمیں 250wordsnewsurdu@gmail.com پر کچھ تصاویر کے ساتھ ارسال کریں، ہم اسے مناسب ایڈٹنگ کے ساتھ 250 الفاظ میں آپ کے نام سے شائع کریں گے۔

آپ چاہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر گوگل فارم میں پیش کردہ سوالات کے جوابات تحریر کریں اور سَبمٹ کر دیں۔ ہم اسے مضمون کی شکل دے کر آپ کے نام سے شائع کریں گے۔ بعد میں ان مساجد کو کتابی شکل دینے کا ارادہ ہے تاکہ لائبریریوں میں ان مساجد کی تاریخ محفوظ ہو جائے۔

(آپ ہمیں اپنے علاقے کی مسجد سے متعلق جانکاریاں اس گوگل فارم پر دے سکتے ہیں۔ مزید جانکاری کے لیے 9065564288 پر رابطہ کریں۔)