سپر اسٹار امیتابھ بچن اپنے کام کے تجربات کے علاوہ زندگی کے دیگر اہم قصوں کو اکثر اپنے مداحوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کر کے ورک شیڈول کے بارے میں بتایا۔ پروفیشنل لائف کے تجربات کو شائقین سے شیئر کرنے کے بعد انہوں نے اپنے گھر میں پھیلے کے ایک خوف کا بھی تذکرہ کیا۔ امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کے گھر ’جلسہ‘ میں چمگادڑ نے لوگوں میں خوف پیدا کر دیا ہے، اور سبھی پریشان ہیں۔
’جلسہ‘ میں موجود لوگوں کی پریشانی بیان کرتے ہوئے امیتابھ لکھتے ہیں ’’ایک اور بات خیال میں آیا ہے… چمگادڑ… احتیاط برتنے کے بعد بھی کل پھر اس سے سامنا ہوا۔ سبھی ضروری ڈیوائس اکٹھا کیے جانے لگے جو چمگادڑ کو روکے اور ان سے چھٹکارا دلائے، اور ڈرے سہمے لوگوں کو راحت دے۔‘‘ ساتھ ہی وہ مزید لکھتے ہیں ’’نہیں… مجھے EF brigade سے کوئی صلاح نہیں چاہیے… لیکن آپ کے پاس کچھ نیا ہے جو ہم نے آج تک ٹرائی نہیں کیا ہے، تو اسے ضرور ہمارے سامنے لائیں۔‘‘
امیتابھ بچن نے چمگادڑ سے چھٹکارا پانے کے لیے کیے گئے تجربات کا تذکرہ بھی کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے دھواں کیا، سینیٹائزڈ لکویڈ چھڑکا، الیکٹرانک ریپلینٹ گیجیٹ، اور ان سب سے زیادہ پریکٹیکل ہے یکلپٹس کے تیل کا سبھی جگہ چھڑکاؤ کرنا…۔‘‘ اس طرح آپ بھی اب امیتابھ بچن کے تجربے سے فائدہ اٹھائیے، اور اگر چمگادڑ نے پریشان کر رکھا ہے تو مذکورہ طریقے اختیار کیجیے۔