پاکستان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ضعیف شخص کو کندھے پر اٹھائے ایک نوجوان سڑک پار کرتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بزرگ شخص کو سڑک پار کرنے میں پریشانی ہو رہی تھی۔ وہ ٹریفک سے خوفزدہ تھے اور سڑک پار نہیں کر پا رہے تھے۔ جب وہاں موجود ایک وارڈن نے یہ دیکھا تو ان کی مدد کرنے پہنچ گیا۔ وارڈن نے انھیں کندھوں پر اٹھایا اور پھر سڑک پار کر دی۔ بعد میں ضعیف شخص نے وارڈ کو بہت دعائیں بھی دیں۔ اس مخلص وارڈن کی لوگ سوشل میڈیا پر خوب تعریف کر رہے ہیں۔ آپ بھی دیکھیں یہ وائرل ویڈیو۔