سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ٹوئٹ کی گئی ہے جو کتّے کی سمجھداری کی بہترین مثال ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مچھلی برتن میں تیر رہی ہے اور دوسری برتن کے باہر بغیر پانی کے تڑپ رہی ہے۔ ایک کتّے کا بچہ زمین پر پڑی ہوئی مچھلی کو پانی میں ڈالنے کی ناکام کوشش کرتا ہے۔ لیکن پھر کتّا آتا ہے اور پھر اس تڑپتی ہوئی مچھلی کو منھ میں اٹھا کر پانی میں ڈال دیتا ہے۔ اس طرح اس مچھلی کی جان بچ جاتی ہے۔ آپ بھی دیکھیے یہ ویڈیو۔