گنیز ورلڈ ریکارڈس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس میں اینٹاناس کونٹریماس نامی بزرگ شخص 63.8 کلو وزنی خاتون کو اپنی داڑھی سے اٹھاتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر سبھی حیران ہیں، کیونکہ بزرگ کے چہرے سے اس کی تکلیف ظاہر ہو رہی ہے۔ بہر حال، اینٹاناس داڑھی کے ذریعہ سب سے وزنی سامان اٹھانے کا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈس میں درج ہو گیا ہے۔ آپ بھی دیکھیے یہ وائرل ویڈیو۔