ہندوستان میں 5جی سروس کا آغاز ہو چکا ہے اور کئی لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ 5جی پانچویں جنریشن کا ایسا موبائل نیٹورک ہے جو سپرفاسٹ اسپیڈ کے ساتھ کام کرتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس سروس کے فوائد کے ساتھ ساتھ کئی نقصانات بھی ہیں؟ آئیے یہاں ہم 5جی سروس کے 5 نقصانات کے بارے میں جانتے ہیں۔

  1. جو افراد 5جی سروس کا استعمال کر رہے ہیں یہ ان کی پرائیویسی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ ٹیکنیکل یونیورسٹی آف برلن کی رپورٹ کے مطابق آسانی سے ہیکرس ڈاٹا چوری کر پائیں گے اور اس سے آن لائن و سائبر کرائم کے کیسز میں اضافہ ہوگا۔
  2. 5جی نیٹورک کے لیے زیادہ بینڈوِتھ چاہیے ہوتی ہے، جس کے لیے زیادہ موبائل ٹاور لگانے ہوں گے۔ اس سے خرچ کافی بڑھے گا اور اس کا اثر صارفین پر پڑے گا۔
  3. کم ویب لینتھ سے شہروں کو تو احاطے میں لیا جا سکتا ہے، لیکن گاؤں کی آبادی کو احاطے میں لینے کے لیے زیادہ ٹاور لگانے کی ضرورت ہوگی جو ممکن نہیں۔ ایسے میں گاؤں میں لوگوں کو 5جی سروس نہیں مل پائے گی۔
  4. 5جی اسپیڈ کے لیے موبائل کے بیشتر پارٹس ہمہ وقت ایکٹیو رہیں گے۔ اس وجہ سے موبائل بیٹری کا خرچ زیادہ ہوگا۔ اس کا براہ راست اثر موبائل کی بیٹری لائف پر ہوگا۔
  5. 5جی سروس شروع ہونے سے اسمارٹ ہوم ڈیوائس، کار کے انفوٹینمنٹ سسٹم، اسمارٹ ٹی وی، لیپ ٹاپ سمیت کئی ڈیوائس ایک ساتھ انٹرنیٹ سے جڑیں گے۔ یہ ڈاٹا سیفٹی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔