ایشیا کپ 2023 کرکٹ ٹورنامنٹ 30 اگست سے شروع ہونے والا ہے۔ پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے پہلے پاکستان نے ایک حیرت انگیز قدم اٹھایا ہے۔ دراصل پاکستانی کرکٹ بورڈ نے میچ سے ایک دن قبل ہی اپنے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ افغانستان کے خلاف 0-3 سے سیریز پر قبضہ کرنے والی پاکستانی ٹیم میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 30 اگست سے مشن ایشیا کپ کا آغاز نیپال جیسی ٹیم کے خلاف ضرور کرنے والی ہے، لیکن اس نے ایک مضبوط ٹیم کو میدان پر اتارنے کا ارادہ کیا ہے۔ نیپال کے خلاف ٹیم میں 5 بلے باز، تین تیز گیندباز اور تین اسپن آل راؤنڈرس کو شامل کیا گیا ہے۔ پلیئنگ الیون کچھ اس طرح ہے: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زماں، امام الحق، سلمان آغا، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون کو دیکھتے ہوئے ظاہر ہے کہ فخر زماں اور امام الحق سلامی بلے باز کے طور پر کھیل رہے ہیں۔ ان کے بعد کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد اور سلمان آغا کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ نیچے شاداب خان اور محمد نواز بھی اچھی بلے بازی کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد تین تیز گیندباز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف رہیں گے۔ حالانکہ پاکستانی بلے باز کوشش کریں گے کہ وکٹ کم گرے اور رن زیادہ بنائیں۔