پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پارلیمنٹ میں پیش تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گیا۔ اعتماد کا ووٹ جیتنے کے بعد عمران خان پورے طیش میں نظر آئے اور کہا کہ وہ سابق صدر اور اپوزیشن لیڈر آصف علی زرداری کو مبینہ بدعنوانی کو لے کر بخشیں گے نہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے ایک دن بعد عمران خان نے کراچی کا دورہ کیا اور حمایت حاصل کرنے کے لیے متحدہ قومی تحریک کے لیڈروں سے ملاقات کی۔
بڑھتی مہنگائی کے لیے حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے یہ تحریک عدم اعتماد پیش کیا گیا تھا۔ ’جیو نیوز‘ کے مطابق گورنر بھون میں پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے عمران نے دعویٰ کیا کہ یہ اپوزیشن کی ’سیاسی موت‘ ہے۔ دن بھر کے کراچی دورہ میں وزیر اعظم نے کارکنان سے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے لوگوں سے کہہ رہے تھے کہ اپوزیشن نے وہی کیا جس کے لیے وہ دعا کر رہے تھے۔
عمران خان نے اپنے ایک بیان میں یہاں تک کہا کہ ’’ابھی تک میرے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، لیکن اب ہتھکڑی ٹوٹ گئی ہے۔ میرا پہلا نشانہ آصف علی زرداری ہوں گے جو طویل مدت سے میری بندوق کے نشانے پر ہیں۔‘‘ زرداری پر حملہ آور ہوتے ہوئے انھوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ناانصافی کرتے ہیں، چوری کرتے ہیں اور ہر چیز پر کمیشن لیتے ہیں۔ عمران خان نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’آصف زرداری، تمھارا وقت آ گیا ہے۔‘‘