ایک ویڈیو میں نامعلوم شخص کے ذریعہ کتّے کی جان بچائے جانے کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ ویڈیو وائرل ہو چکا ہے جس میں ٹرین آ رہی ہے اور کتّا دو پٹریوں کے درمیان ہے۔ یہ منظر دیکھ کر ایک انسان دوڑا ہوا پہنچتا ہے اور اپنی جان جوکھم میں ڈال کر کتّے کو بچاتا ہے۔ پٹری سے ہٹنے میں اگر تھوڑی بھی تاخیر ہوتی تو کتے کے ساتھ ساتھ انسان کی بھی جان جا سکتی تھی۔ یہ ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ ویڈیو جانوروں کے تئیں انسانی محبت کا بہترین نمونہ ہے۔ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو…