چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ایک نابینہ بچے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی ہے جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں بچہ انتہائی سریلی آواز میں چھتیس گڑھ کا راج گیت گاتا نظر آ رہا ہے۔ بھوپیش بگھیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’مجھے لگا کہ سنتا ہی رہوں۔‘‘ آپ بھی اس نابینا بچے کی آواز کو داد دیے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔ دیکھیے یہ ویڈیو۔