آج کا دن نیوز ایپ ’خبریں 250 الفاظ میں‘ کے تمام شائقین اور قارئین کے لیے بے حد اہم اور مسرت بخش ہے کہ اس نیوز ایپ کا ایک سال نہایت ہی سنجیدگی، متانت، سلیقہ مندی کے ساتھ خوشگوار ماحول میں مکمل ہو گیا۔ ’خبریں 250 الفاظ میں‘ کے ذمہ داران کی علم دوستی، خوش ذوقی اور ذرائع ابلاغ کی باریکیوں سے گہری واقفیت کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے اس نیوز ایپ کی شہرت دن دونی رات چوگنی ہو گئی۔
آج پورے ملک میں ’خبریں 250 الفاظ میں‘ نیوز ایپ نہایت ذوق و شوق سے پڑھا جاتا ہے اور اس کی خبروں کو نہایت اعتبار و وقار حاصل ہے۔ خبروں کو کم الفاظ میں پوری معنویت اور حسن کے ساتھ پیش کرنے کا ہنر اس ایپ کے ذمہ داران کو بخوبی آتا ہے۔ اس نیوز ایپ میں قومی و بین الاقوامی، سیاسی و سماجی، ادبی و ثقافتی، اسپورٹس اور تعلیم سے متعلق خبروں کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ چونکہ یہ نیوز ایپ استعمال میں بہت آسان ہے اس لیے اردو داں حلقہ میں اس کی مقبولیت بھی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ ’خبریں 250 الفاظ میں‘ نیوز ایپ نے وطن دوستی، امن و آشتی، مشترکہ کلچر اور محبت و رواداری کے فروغ میں گزشتہ ایک برس کی مدت میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔
میں ’خبریں 250 الفاظ میں‘ نیوز ایپ کے ایک سال مکمل ہونے پر تمام منتظمین اور ذمہ داران کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
(تحریر: پروفیسر شہزاد انجم، شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی)
نوٹ: خبروں کے بہترین تجربہ کے لیے ’خبریں 250 الفاظ میں‘ نیوز ایپ یہاں کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔