عائشہ یٰسین اور وانیہ احمد بہنیں ہیں۔ اس سال شدید گرمی کے باوجود ماہِ رمضان میں 9 سالہ عائشہ نے 4 روزے رکھے، اور اس کی چھوٹی بہن یعنی 6 سالہ وانیہ نے 2 روزے مکمل کیے۔ عائشہ اور وانیہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے کے دوران کچھ مواقع پر وانیہ پریشان ضرور نظر آئی، لیکن اس نے حوصلہ نہیں توڑا اور دونوں روزہ مکمل کیا۔ عائشہ کے بارے میں اس کی والدہ نے بتایا کہ وہ تو مزید کئی روزے رکھنا چاہتی تھی، لیکن اسکولی سرگرمیوں کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوا۔
عائشہ اور وانیہ راجدھانی دہلی کے تاریخی مقام شاہین باغ میں رہتی ہیں۔ ان کے والد احمد فیض دہلی میں سرکاری ملازمت کرتے ہیں۔ انھوں نے اپنی بیٹیوں کے تعلق سے بتایا کہ عائشہ نے تو گزشتہ سال بھی کچھ روزے رکھے تھے، لیکن وانیہ نے جب اس سال روزہ رکھنے کا ارادہ کیا تو گھر کے لوگوں نے اس کا حوصلہ بڑھایا۔ احمد فیض کا کہنا ہے کہ بچوں و بچیوں کو اسلامی تہذیب اور فرائض و سنت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی بچپن سے ہی دی جانی چاہیے، اس لیے 6 سالہ وانیہ نے جب پہلا روزہ رکھا تو سبھی نے اس کی ہمت افزائی کی۔ اس کا مثبت نتیجہ یہ ہوا کہ اس نے دوسرا روزہ بھی رکھا۔
قابل ذکر ہے کہ عائشہ دہلی کے لاجپت نگر واقع مشہور ’دی فرینک انتھونی پبلک اسکول‘ میں درجہ 4 کی طالب علم ہے۔ وانیہ اسی اسکول میں درجہ 2 میں پڑھ رہی ہے۔