ہندوستان کے موجودہ حالات پر بھوجپوری کی مشہور نغمہ نگار و گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ نے اپنی تازہ پیشکش لوگوں کے سامنے رکھی ہے۔ ہندو-مسلمان کے درمیان پھیلائی جا رہی نفرت اور بے روزگاری جیسے ایشوز کو انھوں نے اپنے نغمہ کا موضوع بنایا ہے۔ یہ نغمہ لوگ خوب پسند کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ وائرل ہو رہا ہے۔