پٹنہ: انجینئر ایم. شہباز عالم کو ان کے تحقیقی مقالہ بعنوان ’فارسی سفرناموں میں ہندوستانی معاشرے کی عکاسی‘ پر تلکا مانجھی بھاگلپور یونیورسٹی نے گزشتہ دنوں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری عطا کی۔ ان کی تھیسس کے اکزامنرس پروفیسر (ڈاکٹر) عابد حسین، صدر شعبۂ فارسی پٹنہ یونیورسٹی اور پروفیسر (ڈاکٹر) واصف احمد، استاد فارسی وشو بھارتی شانتی نکیتن (مغربی بنگال) تھے۔ پروفیسر عابد حسین ہی ان کے وائیوا ووس امتحان کے ایکسپرٹ مقرر کئے گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ تلکا مانجھی بھاگلپور یونیورسٹی کے سابق صدر شعبۂ فارسی پروفیسر (ڈاکٹر) محمد شہاب الدین کی مسلسل رہنمائی اور مشفقانہ حوصلہ افزائی نے شہباز عالم کو پروان چڑھایا ہے۔ ڈاکٹر شہباز بی.ٹیک کی ڈگری کے علاوہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس میں ماسٹرس ڈگری (سیکنڈ ٹاپر) اور بیچلر آف ایجوکیشن کے اسناد سے بھی سرفراز ہو چکے ہیں۔ انھیں بی.اے آنرز، ایم.اے اور بیچلر آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے امتحانوں میں فرسٹ پوزیشن (ٹاپر) کے حصول پر تین بار گولڈ میڈل کا مستحق قرار دیا جا چکا ہے۔

ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر انجینئر شہباز عالم کے احباب و اقارب اور خیراندیشوں میں مسرت کا ماحول ہے۔ ان کے والد الحاج پدم شری پروفیسر (کیپٹن) ڈاکٹر محمد شرفِ عالم (صدر جمہوریۂ ہند سے سند اعزاز  یافتہ اور ریوائیور اینڈ فورمر وائس چانسلر مولانا مظہرالحق عربی و فارسی یونیورسٹی، پٹنہ) نے خاص طور سے انھیں دعاؤں سے نوازا۔ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ پاک انھیں بدخواہوں و حاسدوں، فتنہ و شر اور نظر بد سے ہمیشہ محفوظ رکھیں، انہیں قدم بہ قدم کامرانیوں سے ہم کنار کرتے رہیں۔ آمین۔