سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں کھیت کا نظارہ ہے جہاں بالٹی میں رکھی ہوئی فصل کو ایک شخص اچھال کر کنٹینر میں رکھ رہا ہے۔ لیکن اس کا انداز کچھ ایسا ہے کہ دیکھنے والے حیران ہیں۔ دراصل کنٹینر کچھ اونچا ہے اور بالٹی کو مذکورہ شخص کچھ اس انداز میں اوپر کی طرف پھینکتا ہے کہ فصل تو کنٹینر میں جاتا ہے، لیکن بالٹی کنٹینر سے باہر گرتا ہے۔ اس ویڈیو پر کچھ لوگ یہ تبصرہ کر رہے ہیں کہ کھیتوں میں کام کرنے والے بھلے ہی فزکس نہ جانیں، لیکن انجانے طور پر اس کے اصول (سنٹریپیٹل فورس) سے واقف ہوتے ہیں۔ آپ بھی دیکھیے یہ ویڈیو، اور ممکن ہو تو کبھی اس انداز کو اختیار کر کے بھی دیکھیے۔