کئی بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسے سوال پوچھے جاتے ہیں، جس کا کوئی جواب نہیں ہوتا۔ کئی بار سوال سے ایسی چیزیں بھی سامنے آتی ہیں جس کے بارے میں تصور نہیں کیا جاتا۔ کچھ ایسے ہی سوال کا سامنا سابق ہندوستانی کرکٹر محمد کیف کو کرنا پڑ رہا ہے۔ سوال یہ تھا کہ کیا ان کے اور کیٹرینا کیف کے درمیان کوئی رشتہ ہے؟ ویسے سچائی یہ ہے کہ یہ سوال کچھ سال قبل بھی محمد کیف سے پوچھا گیا تھا، اور اس کا جواب بھی انھوں نے دیا تھا۔

ستمبر 2018 کی بات ہے جب محمد کیف سے ایک سوشل میڈیا صارف نے پوچھا تھا کہ ’’کیا آپ اور کیٹرینا کیف کے درمیان کوئی رشتہ ہے؟ اگر نہیں تو کیا مستقبل میں اس کی امید ہے؟‘‘ جواب میں محمد کیف نے لکھا تھا ’’ابھی تک رلیٹیڈ نہیں ہوں… باقی ہیپلی میریڈ ہوں۔ ہاں، لیکن میں نے ایک کہانی سنی تھی کہ کیسے کیٹرینا کو ان کا سَر نیم ملا۔‘‘

اب آئیے جانتے ہیں اس کہانی کے بارے میں جس کی طرف محمد کیف نے اشارہ کیا۔ سب سے پہلے تو آپ یہ جان لیں کہ کیٹرینا کے والد کا نام محمد کیف تھا۔ لیکن کیٹرینا اپنے نام کے ساتھ اپنی ماں کا سَر نیم ’ٹرکیٹ‘ لگاتی تھیں۔ پھر جب وہ ہندوستان آئیں تو انھیں نام بدلنے کا مشورہ دیا گیا۔ اس وقت کرکٹ کی دنیا میں محمد کیف خوب مشہور تھے۔ غالباً اسی سے متاثر ہو کر کیٹرینا نے اپنے نام کے ساتھ کیف لگا لیا۔