سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ’دبئی نیم شیم‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک فکر انگیز ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک شخص انتہائی خاموشی کے ساتھ کچھ فقیروں کے پاس اناج چھوڑ جاتا ہے۔ جب ان فقراء کی نظر بوری میں بھرے اناج اور کھانے کی دیگر اشیاء پر پڑتی ہے تو حیران رہ جاتے ہیں۔ ان کے ہاتھ خود بہ خود دعاء کے لیے اوپر اٹھ جاتے ہیں۔ وہ خدا کا بھی شکر ادا کرتے ہیں اور امداد کرنے والے کے لیے بھی دعا گو ہوتے ہیں۔ کسی فقیر یا مسکین کو امداد کرنے کا یہ انداز لوگوں کو خوب پسند آ رہا ہے۔ آئیے، آپ بھی دیکھیے یہ ویڈیو۔