کرن جوہر کو بالی ووڈ کے بہترین ہدایت کار اور پروڈیوسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ لیکن ان کی گلوکاری کے ہنر سے شاید ہی کوئی واقف ہوگا۔ ان کا یہ ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا ’ہنرباز‘ شو میں، جب انہوں نے ’جوانی جانِ من، حسین دلربا‘ گانا شروع کیا۔ حالانکہ ان کا یہ گانا سن کر ججز، آڈینس اور ہوسٹ اپنا ناک-منھ سکوڑنے لگے۔ یہی نہیں پرینیتی چوپڑا تو ایسا لگا کہ معنوں صدمے میں ہی چلی گئی ہوں۔

دراصل ’ہنرباز‘ شو میں بطور مہمان پہنچی نورا فتحی کو کرن جوہر کہتے ہیں’’آپ کا رقص تو ہم نے دیکھ لیا ہے، لیکن میری گلوکاری کے آگے آپ کا رقص پھیکا پڑ جائے گا۔ میں تو ریٹرو سُر پکڑوں گا، کیا ہے کہ سُر ایسے ہوتے ہیں…‘‘ اور پھر کرن جوہر گانا شروع کر دیتے ہیں۔ کرن جوہر کو اس طرح گاتا دیکھ کر متھن چکرورتی اور نورا فتحی اپنی ہنسی نہیں روک پاتے۔ دوسری طرف پرینیتی اپنے ہاتھ منھ پر رکھ کر حیرانی ظاہر کرتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے انہیں کوئی صدمہ لگ گیا ہو۔ اصل میں کرن جس طرح گا رہے تھے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ رو رہے ہیں۔

پروگرام کے دوران کرن جوہر کے گانے کا مذاق اڑاتے ہوئے متھن کہتے ہیں ’’یہ سننے کے بعد پورا ماحول کتنا بدل گیا ہے۔‘‘ پروگرام کے ہوسٹ یعنی میزبان ہرش بھی طنز کرتے ہوئے کہتے ہیں ’’دنیا بدل گئی، جذبات بدل گئے، حالات بدل گئے‘‘ جبکہ پرینیتی اسے Harmony of Pain کہتی ہیں۔ ویسے نورا پروگرام میں کرن کی تعریف کرتی نظر آتی ہیں۔