کئی بار بہت مشکل کام بھی آسان ہو جاتا ہے اگر آپ فزکس (طبیعیات) کا علم رکھتے ہیں۔ اگر آپ کو یقین نہیں ہوتا تو ’امیزنک فزکس‘ ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ گزشتہ دنوں شیئر اس ویڈیو کو دیکھیے۔ اس میں جو کام ایک خاتون کرنے کی ہمت نہیں کر پاتی، وہ اس کا ساتھی بہ آسانی کر لیتا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ وہ فزکس کا علم رکھتا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اسے خوب پسند کر رہے ہیں۔