کامیڈی سے بھرپور فلم ’مودی جی کی بیٹی‘ کا ٹریلر 19 ستمبر کو ریلیز ہوا، اور ریلیز ہوتے ہی لوگوں کو دیوانہ بنا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ ٹرینڈ کر رہا ہے اور فلم شائقین کو اب 14 اکتوبر کا انتظار ہے جب فلم ریلیز ہوگی۔ فلم کا ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں زبردست کامیڈی کا ڈوز موجود ہے اور پاکستان کا خوب مذاق بھی بنایا گیا ہے۔ ویسے تو ’مودی جی کی بیٹی‘ چھوٹے بجٹ کی فلم ہے، لیکن ٹریلر دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ بڑا دھماکہ کرے گی۔ فلم میں پتوباش ترپاٹھی، وکرم کوچر، اونی مودی اور ترون کھنہ نے اہم کردار نبھائے ہیں۔

فلم کی کہانی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس میں ایک ایسی لڑکی کو دکھایا گیا ہے جو نووارد اداکارہ ہے۔ اسے میڈیا لائم لائٹ دے کر ’مودی جی کی بیٹی‘ بنا دیتی ہے۔ دو بیوقوف دہشت گرد اسے پی ایم مودی کی بیٹی سمجھ بیٹھتے ہیں۔ پھر وہ دہشت گرد قصاب کی طرح بڑا نام کمانے کی کوشش میں اداکارہ کو اغوا کر پاکستان لے جاتے ہیں۔ لیکن ان کا داؤ الٹا پڑ جاتا ہے۔ پھر جو کامیڈی کا ڈوز پیدا ہوتا ہے وہ فلم دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

فلم ’مودی جی کی بیٹی‘ کی ہدایت کاری اے ڈی سنگھ نے کی ہے۔ اس فلم کا موشن پوسٹر بھی بہت دلچسپ تھا۔ اس میں اداکارہ برقع پہنے ہاتھ جوڑے کھڑی ہوتی ہے۔ پیچھے سے بندوقیں چل رہی ہوتی ہیں اور سامنے میڈیا کے کئی مائک رکھے ہیں۔