علامہ اقبال کی لکھی گئی نظم ’سارے جہاں سے اچھا‘ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ اس نظم نے غیر ہندوستانیوں کو بھی بے انتہا متاثر کیا اور الگ الگ ممالک کے گلوکاروں نے اسے گایا ہے۔ ایک تازہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں سعودی گلوکار ہاشم عباس نے اس نظم کو عرب کے ریگستان میں گھومتے ہوئے گایا ہے۔ ان کے ہاتھ میں ترنگا بھی ہے اور ریگستان میں اونٹ بھی نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ 19 اگست کو یہ ویڈیو محمد تانفیر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی ہے جس کی لوگ خوب تعریف کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو اب تک تقریباً 3.25 لاکھ بار دیکھی جا چکی ہے۔ آپ بھی دیکھیں سعودی گلوکار کی آواز میں ’سارے جہاں سے اچھا‘ پر مبنی ویڈیو۔