ترکی کے شمال مغربی صوبہ برسا میں ایک دلچسپ معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک بلّی نے روزانہ اسکول پہنچ کر بچوں کے ساتھ کلاس میں بیٹھنا شروع کر دیا۔ بلی کو روزانہ کلاس کرتے دیکھ کر اسکول انتظامیہ نے اس کا اسکول کارڈ بھی بنا دیا اور بلی کا نام رکھا گیا ہے ’کارامل‘۔ اس بلی کی کلاس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو۔