آئی پی ایل-2022 کے رٹینشن کا عمل پورا ہو چکا ہے۔ اب باقی بچے کھلاڑیوں کو نیلامی سے خریدا جائے گا۔ کے ایل راہل اور دہلی کے شریئس ایّر بھی نیلامی میں شامل ہیں، لیکن یہ دونوں نیلامی میں شامل ہوئے بغیر ہی مالا مال بن سکتے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ احمد آباد کی ٹیم ایّر کو اور لکھنؤ کی ٹیم راہل کو اپنے ساتھ جوڑ کر انہیں کپتان بنانا چاہتی ہے۔ اس کے لیے دونوں ہی کھلاڑیوں کو موٹی رقم کا آفر بھی مل چکا ہے۔
آئی پی ایل-2022 میں شامل نئی ٹیم احمد آباد اور لکھنؤ کے پاس نیلامی سے پہلے ہی 3 کھلاڑیوں کو چننے کا اختیار حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں ٹیموں کی نظر راہل اور شریئس پر ہے۔ اگر ایسا ہوا تو ان کھلاڑیوں کی شکل میں دونوں ٹیموں کو ایک بہتر کپتان کا بھی متبادل مل جائے گا۔
واضح ہو کہ کے ایل راہل ان دنوں زبردست فارم میں چل رہے ہیں۔ راہل نے آئی پی ایل کے تین سیزن میں پنجاب کے لیے ڈھیروں رن بنائے ہیں اور ہر بار زیادہ رن بنانے والوں میں ٹاپ-3 میں شامل رہے۔ پنجاب نے انہیں روکنے کی کوشش کی تھی لیکن راہل نے نیلامی میں جانے کا فیصلہ کیا۔ خبر ہے کہ راہل کو لکھنؤ کی طرف سے 20 کروڑ روپے کا آفر مل چکا ہے۔ دوسری طرف شریئس ایّر دہلی کیپٹلس نہیں چھوڑنا چاہتے تھے، لیکن انھیں کپتانی نہیں مل رہی تھی اس لیے انھوں نے نیلامی میں جانے کا فیصلہ کیا۔