شادی کے بعد چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچے کیٹ-وکی کی رومانی تصویروں کے منتظر مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ کیٹرینہ نے اپنے مہندی لگے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کی خاص بات ہے اس میں چھپا وکی کوشل کا نام، جسے تلاش کرنا ان کے مداحوں کے لیے بہت مشکل ثابت ہو رہا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں کیٹرینہ کیف نے صرف مہندی لگے اپنے دونوں ہاتھوں کو دکھایا ہے۔ گہرے رنگ کی یہ مہندی کافی خوبصورت ڈیزائن کی گئی ہے جو کیٹ کی ہتھیلیوں میں اچھی لگ رہی ہے۔ بیک گراؤنڈ میں مالدیپ کے سمندر کے نیلے پانی نے مہندی لگے ہاتھوں کے نظارے کو مزید پُرکشش بنا دیا ہے۔ کیٹرینہ کے ہاتھوں میں لگی مہندی میں چھپے وکی کوشل کے نام کی بات کریں تو اسے ان کے مداح بھی کافی جستجو سے تلاش کر رہے ہیں۔ آپ اگر وکی کا نام تلاش نہیں کر پائے تو بتا دیں کہ اپنی دائیں ہتھیلی کی انامیکا انگلی پر کیٹرینہ نے اپنے محبوب کا نام سجایا ہے۔

غور طلب ہے کہ مالدیپ سے لوٹنے کے بعد کیٹرینہ کیف نے پہلی رسوئی کے طور پر حلوہ بنایا تھا جس کی وکی کوشل نے تعریف بھی کی تھی۔ ویسے اب وکی اپنے کام پر لوٹ چکے ہیں۔ کیٹرینہ بھی جلد ہی شوٹنگ کے لیے دہلی روانہ ہونے والی ہیں۔ کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل نے اسی مہینے یعنی دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے سوائی مادھوپور واقع سکس سنس فورٹ برواڑا میں شادی کی تھی۔