سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ ایک ویڈیو میں کچھ بندر اسمارٹ فون میں کئی بندروں کی ویڈیو دیکھ کر پریشان نظر آئے۔ بندروں کو ایسا لگا جیسے فون کے اندر ان کے ساتھی قید ہو گئے ہیں۔ وہ ہاتھوں سے اسے نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آئے، لیکن کامیابی ہاتھ نہیں لگی۔ یہ ویڈیو انتہائی دلچسپ ہے، آئیے آپ بھی دیکھیے بندروں کی حرکتیں۔