اتر پردیش کی سیاست میں طویل مدت تک اپنی سخت گرفت رکھنے والے سماجوادی لیڈر ملائم سنگھ یادو کا 10 اکتوبر کی صبح انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ دو سال سے لگاتار اسپتال کا چکر لگا رہے تھے۔ آئیے 8 پوائنٹس میں جانتے ہیں پچھلے دو سالوں میں کیا کچھ ہوا۔
- اگست 2020 میں پیٹ میں درد کے سبب میدانتا میں داخل ہوئے تھے۔ جانچ میں یورین انفیکشن کا پتہ چلا تھا۔
- اکتوبر 2020 میں ملائم سنگھ کورونا پازیٹو ہو گئے تھے، حالانکہ انھوں نے ویکسین لگوائی تھی۔
- یکم جولائی 2021 کو ملائم سنگھ یادو کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس کے بعد انھیں میدانتا میں داخل کرایا گیا تھا۔
- 15 جون 2022 کو بھی ملائم میدانتا میں بھرتی ہوئے تھے، لیکن جانچ کے بعد انھیں اسی دن ڈسچارج کر دیا گیا۔
- 24 جون 2022 کو جب ملائم روٹین چیک اَپ کے لیے میدانتا پہنچے، تو طبیعت خراب ہونے پر انھیں دو دن کے لیے بھرتی کیا گیا تھا۔
- 13 اگست 2022 کو ایک بار پھر طبیعت خراب ہوئی اور انھیں میدانتا اسپتال میں ہی داخل کرایا گیا تھا۔
- تقریباً ایک ماہ بعد، یعنی 5 ستمبر 2022 کو بھی ملائم سنگھ کی طبیعت ناساز ہوئی، اور پھر سے گروگرام واقع میدانتا اسپتال میں علاج چلا۔ طبیعت بہتر ہونے پر انھیں ڈسچارج کر دیا گیا۔
- 26 ستمبر 2022 کو جب 82 سالہ ملائم سنگھ چیک اَپ کرانے میدانتا پہنچے تو ڈاکٹروں نے انھیں بھرتی ہونے کا مشورہ دیا۔ 15 دنوں تک ان کا علاج چلتا رہا اور 10 اکتوبر کی صبح تقریباً 8.15 بجے انھوں نے آخری سانس لی۔