کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کا معاملہ ان دنوں سرخیوں میں چھایا ہوا ہے۔ دونوں بالی ووڈ اسٹار اپنی شادی کو لائم لائٹ سے دور رکھنا چاہتے ہیں لیکن اس کے باوجود فوٹوگرافرس اس جوڑے کی ایکسکلوزیو تصویر لینے کی جی توڑ محنت کر رہے ہیں۔ حالانکہ اپنی شادی کو میڈیا سے دور رکھنے کی خواہش کے باوجود وکی کوشل نے فوٹوگرافروں کے تئیں ایک معاملے میں دریا دلی دکھائی ہے جس سے لوگ ان سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔
دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں فوٹوگرافرس وکی اور کیٹرینہ کی ایک ساتھ تصویر کھینچنے کے لئے گھنٹوں سے ان کے گھر کے باہر کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ فوٹوگرافرس کی یہ محنت دیکھ کر وکی کوشل تھوڑا پگھل گئے اور انہوں نے اور ان کے والد نے سبھی کے لئے کھانے کا پیکٹ بھجوا دیا۔ وکی کوشل اور ان کے گھر والوں کی اس نرم روی اور دریا دلی سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنے چاہنے والوں کا کتنا احترام اور خیال رکھتے ہیں۔
کیٹرینہ اور وکی اپنی شادی کو پرائیویٹ رکھنا چاہتے ہیں اس لیے دونوں نے اس کا باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ لیکن میڈیا والے اور فینس ان کے گھروں پر ہو رہی ہر ہلچل پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ یہ شادی راجستھان میں ہوگی اور 7 دسمبر سے رسومات کی ادائیگی شروع ہو جائے گی۔ اس ہائی پروفائل شادی میں کن کن شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے، اس کا بھی انکشاف نہیں ہوا ہے۔